روم میں ’اچیومنٹ ایوارڈز 2025‘ کی تقریب، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی خصوصی شرکت

روم (راجہ ذوالفقار علی )

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، چوہدری سالک حسین اٹلی کے دو طرفہ دورے پر روم پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ ٹاؤن ہال میٹنگ اور ’’اچیومنٹ ایوارڈز 2025‘‘ کی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے قونصلر سروسز کا معائنہ کیا اور پانچ سال بعد نادرا سروسز کی بحالی کا بھی اعلان کیا۔

 

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کے ساتھ ساتھ ان اطالوی شہریوں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا جنہوں نے پاکستان-اٹلی تعلقات کے فروغ اور انسانی خدمت کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

 

ایکسٹرا آرڈنری سروسز ایوارڈز

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پروفیسر کارلو البرٹو پنیلی (شمالی علاقہ جات و K2 پر 60 سالہ خدمات)، فادر رابرٹ میک کلاچ (ہیومینیٹیرین سروسز)، خالد محبوب (55 سالہ خدمات @ FAO)، پال بھٹی، رنجیت سنگھ مسوتا، کوستانتینو پارما، مارکو مارکیٹی (زیتون کی کاشت) اور فیبریزیو سلیمّی (چونسہ آم آئس کریم) شامل تھے۔

اچیومنٹ ایوارڈز

ڈاکٹر شاہد مبین (ادب)، موریزیو گیلو (کلائمیٹ چینج)، اینڈریا مارگیلتی (تھنک ٹینک)، انریکو سنگر (اطالوی میڈیا)، فرمان اللہ نیازی، راجہ ذوالفقار علی، اعجاز (جرنلزم)، ڈاکٹر الیزر زاہد گل، ڈاکٹر افراح فریحین، ڈاکٹر محسن محی الدین، ڈاکٹر انس راشد، یار محمد بلال، ایم احمد، اسامہ ظفر اور سمیع اللہ (اسپورٹس) شامل تھے۔

مزید برآں، اشفاق عطاری، وقاص ندیم اور نوال ظہیر کو ’’سرٹیفکیٹس آف اپریسی ایشن‘‘ دیے گئے۔ جبکہ ’’مارکۂ حق اسکیچ مقابلہ‘‘ کے ونرز میں سمن محمود (پہلا انعام)، مدثر حسین (دوسرا انعام) اور ماہم سہیل (تیسرا انعام) شامل تھے۔

اس موقع پر وزیر چوہدری سالک حسین نے تقریب کے شرکاء اور سو سے زائد کمیونٹی اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈائسپورا اور اطالوی دوستوں کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں