مہاجرین کی پکار کو نظرانداز نہ کیا جائے، پوپ لیونے XIV

روم (راجہ ذوالفقار علی )

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیونے XIV مہاجرین اور مشنریز کے جوبلی کے موقع پر ایک خصوصی پیغام دیتے ہوئے دنیا بھر سے ہجرت پر مجبور افراد کو خوش آمدید کہا اور ان کی جدوجہد کو نجات اور الٰہی موجودگی سے تعبیر کیا۔

اپنے خطاب میں پوپ نے کہا آپ ہمیشہ خوش آمدید ہیں! وہ سمندر اور صحرا جنہیں آپ نے عبور کیا، بائبل میں نجات کی جگہیں ہیں، جہاں خدا نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے خود کو ظاہر کیا۔ میری دعا ہے کہ آپ کو وہی خدا کا چہرہ ان مشنریز میں ملے جو آپ کی راہوں میں آئیں گے۔

پوپ کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں مہاجرین کے بحران میں اضافہ ہو رہا ہے اور کئی ممالک میں پناہ گزینوں کے حقوق اور ان کے ساتھ سلوک پر تنقید کی جا رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مہاجرین کی پکار کو نظرانداز نہ کیا جائے بلکہ ان کے لیے ہمدردی، خیرمقدم اور عملی مدد کا رویہ اختیار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں