اٹلی میں پروفیشنل ڈرائیورز کے لیے سنہری موقع

حکومت نے 2,500 یورو بونس اسکیم دوبارہ شروع کر دی

روم (راجہ ذوالفقار علی )

اٹلی کی حکومت نے ایک بار پھر نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے اخراجات میں تعاون کے لیے “بونس پاتینتے آتوتراسپورتو” (Bonus Patente Autotrasporto) اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔

 

اس اسکیم کے تحت 18 سے 35 سال تک کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ 2,500 یورو تک کا مالی بونس فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بطور پروفیشنل ڈرائیور اپنا کیریئر شروع کر سکیں۔

 

 

اہلیت کی شرائط

 

شرط تفصیل

 

عمر کی حد 18 سے 35 سال (35 سال شامل ہیں)

رہائش اطالوی شہری یا اٹلی میں قانونی طور پر مقیم غیر ملکی

لائسنس کی شرط کم از کم B کلاس کا ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری

دیگر پہلی بار بونس حاصل کرنے والے افراد کے لیے دستیاب

 

درخواست دینے کا طریقہ اور اہم تاریخیں

 

عمل تاریخ / تفصیل

 

درخواست کی شروعات پیر، 20 اکتوبر 2025

درخواست دینے کا طریقہ صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے

بونس ایکٹیویشن بونس ملنے کے 60 دن کے اندر کسی مستند ڈرائیونگ اسکول سے فعال کرانا ضروری

مدتِ استعمال بونس فعال ہونے کے بعد 18 ماہ کے اندر لائسنس حاصل کرنا لازم

 

اسکیم کی اہم خصوصیات

 

زیادہ سے زیادہ رقم 2,500 یورو

 

یہ بونس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا، یعنی 730 یا ISEE میں ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں

 

اسکیم پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر محدود فنڈ کے ساتھ دستیاب ہے

 

اہم ہدایت:

حکومت نے واضح کیا ہے کہ دستیاب فنڈز محدود ہیں، اس لیے پیر، 20 اکتوبر کو بروقت درخواست جمع کرانا نہایت ضروری ہے۔

 

یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ اٹلی کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مہارت یافتہ ڈرائیورز کی کمی کو بھی پورا کرے گا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں