حادثے میں 4 بھارتی مزدور جاں بحق، 6 شدید زخمی
ماتیرا(راجہ ذوالفقار علی )
اٹلی کے شہر ماتیرا کے علاقے سکانزانو یونکو (Scanzano Jonico) میں پیش آنے والے المناک حادثے میں چار بھارتی مزدور جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ فوندوالے dell’Agri شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب سات سیٹر رینالٹ سینیِک گاڑی، جس میں دس افراد سوار تھے، ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔
ابتدائی اطلاعات میں ہلاک شدگان کو پاکستانی بتایا گیا تھا، تاہم اٹلی کے پبلک پراسیکیوٹر آفس ماتیرا کی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق بھارت سے ہے، جن کی عمریں 20 سے 34 سال کے درمیان تھیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت اس طرح کی گئی ہے:
کمار منوج (34 سال)
سنگھ سرجیت (33 سال)
سنگھ ہروِندر (31 سال)
سنگھ جَسکرن (20 سال)
حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو پولیسورو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایک شدید زخمی کو سان کارلو ہسپتال، پوتنزا منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے میں ملوث ٹرک کا ڈرائیور محفوظ رہا، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات پروسیکیوٹر آفس ماتیرا کی نگرانی میں جاری ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ سڑک ماضی میں بھی متعدد حادثات کا باعث بن چکی ہے، اور اس کی حالتِ زار پر کئی بار شکایات کی جا چکی ہیں۔
🇮🇹 یہ افسوسناک واقعہ اٹلی میں زرعی شعبے میں کام کرنے والے موسمی مزدوروں (Braccianti) کی حفاظت سے متعلق سنگین سوالات کو ایک بار پھر اجاگر کر گیا ہے۔












