ویب ڈیسک
بنگلادیش میں ملازمتوں کےکوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد133ہو گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے بنگلہ دیش بھر میں کرفیو نافذ ، اہم مقامات پر فوج تعینات کردی گئی،ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند، ٹرین، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔
خبر ایجنسی کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ طلبہ اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 133 افراد جا ں بحق، 30صحافیوں سمیت اڑھائی ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب طلبہ نے جیل پر دھاوا بول دیا ہے، طلبہ کے حملے میں سیکڑوں قیدی رہا کرا کر جیل کو آگ لگا دی گئی، جبکہ حسینہ واجد نےمظاہرین کو71میں پاک فوج کے حمایتی رضاکار قرار دیدیا۔
واضح رہے ملک میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بنگلا دیش میں آج اور کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم حسینہ واجد نے بیرون ملک دورے منسوخ کردیئے۔