اسلام آباد ہائیکورٹ :انٹرنیٹ کی سست روی اور فائر وال کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (عاصم بھٹی )

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی سستی روی اور فائر وال کیخلاف درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے ۔ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ درخواست سماعت کے لئے مقرر کی ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر کرنے والی فائر وال کی تنصیب کو روکا جائے، فائر وال کی تنصیب تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مشروط قرار دی جائے، ذریعہ معاش کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی کو آئین کے تحت

انسانی بنیادی حقوق قرار دیا جائے۔

فریقین سے فائر وال سے متعلق تمام تفصیلات پر مبنی رپورٹ طلب کی جائے، درخواست پر فیصلہ ہونے تک فائر وال کی تنصیب کا عمل معطل کردیا جائے، شہریوں کی بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں