لاہور (قدیر خان )
مخصوص نشتوں کے فیصلے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے 14 ستمبر اکثریتی جج کی وضاحت پر 9سوالوں کاجواب مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم سے جواب طلب کیے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف نے وضاحت کی درخواست کب دائر کی ،تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن کی درخواستیں پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئی،متفرق درخواستیں کاز لسٹ کے بغیر کیسے سماعت فکس ہوئی۔ چیف جسٹس نے یہ بھی سوال کی اہے کہ کیا رجسٹرار آفس نے متعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا،کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں درخواستوں کو سنا گیا،درخواستوں پر فیصلہ سنانے کیلئے کاز لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی۔