کاسٹیلی رومانی میں غیر قانونی کچرے کے ڈھیر، ماحولیاتی خطرات میں اضافہ

Author

اٹلی کے دارالحکومت روم کے نواحی علاقے Castelli Romani میں غیر قانونی کچرے کے ڈھیر (ڈمپنگ) کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کر گیا ہے، جس نے ماحولیاتی آلودگی اور عوامی صحت کے حوالے سے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر مسلسل بڑھ رہے ہیں، جہاں تعمیراتی ملبہ، گھریلو فضلہ اور دیگر خطرناک اشیاء بغیر کسی اجازت کے پھینکی جا رہی ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف علاقے کے حسن کو متاثر کر رہی ہے بلکہ مقامی آبادی کیلئے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی ڈمپنگ کے خلاف کارروائی کیلئے مقامی انتظامیہ اور پولیس کو متحرک کیا گیا ہے، جبکہ نگرانی کے نظام کو مزید سخت بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو ماحول کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کچرے کے غیر قانونی انبار نہ صرف زمینی آلودگی کا باعث بنتے ہیں بلکہ آگ لگنے اور زہریلے دھوئیں کے اخراج جیسے خطرات بھی پیدا کرتے ہیں، جو قریبی آبادیوں کیلئے سنگین مسئلہ بن سکتے ہیں۔
مقامی شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں اور کچرے کے مناسب انتظام کیلئے مؤثر نظام متعارف کرایا جائے، تاکہ علاقے کو مزید ماحولیاتی نقصان سے بچایا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں