ٹک ٹاکر اسد اسحاق کے گھر چوری میں ملوث گینگ گرفتار، 3 وارداتیں ٹریس

Author

ٹک ٹاکر اسد اسحاق کے گھر چوری کی واردات میں ملوث گینگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 9، بیدیاں روڈ اور تھانہ ہیئر کے علاقوں میں ہونے والی 3 نقب زنی کی وارداتوں کو ٹریس کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سرغنہ ابراہیم، علی حمزہ، ساجد اور آسیہ بی بی شامل ہیں۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش تھانہ ہیئر کے علاقے میں مزید 2 چوری کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان خالی گھروں کی ریکی کرتے اور دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو کر قیمتی سامان چوری کرتے تھے۔ برآمد ہونے والے سامان میں لیپ ٹاپ، کیمرہ، جیولری، پرفیومز، قیمتی ملبوسات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ چوری شدہ سامان لاہور سے قصور اور نورپور نہر کے اطراف منتقل کیا جاتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید سہولت کاروں اور مال خریدنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں