دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ سروس بحال، فنی خرابی دور

Author

دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا کی سروس ایک بار پھر بحال کر دی گئی ہے، جہاں فنی خرابی کے باعث کئی ممالک میں پاسپورٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہو گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یورپ کے مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں پاسپورٹ سسٹم میں تکنیکی مسائل پیدا ہو گئے تھے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کو مکمل طور پر دور کر دیا گیا ہے اور اب پاسپورٹ کے اجرا کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سفارتی دفاتر سے رجوع کر کے اپنی درخواستوں کی پراسیسنگ مکمل کروائیں۔
ذرائع کے مطابق اس تعطل کے دوران ہزاروں درخواستیں متاثر ہوئیں، تاہم سروس بحالی کے بعد زیر التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں