ویانا میں “میاں سپر اسٹور” کا شاندار افتتاح، سفیر پاکستان محمد کامران اختر مہمانِ خصوصی ہوں گے

Author

آسٹریا کے دارالحکومت Vienna کے 15ویں ڈسٹرکٹ میں واقع میاں سپر اسٹور کا باقاعدہ افتتاح 2 مئی 2026 بروز ہفتہ کو کیا جائے گا، جس میں Muhammad Kamran Akhtar بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
افتتاحی تقریب کا آغاز دوپہر 2 بجے سفیر پاکستان کے ہاتھوں فیتہ کاٹ کر کیا جائے گا، جبکہ میاں سپر اسٹور صبح 9 بجے سے ہی عوام کیلئے کھول دیا جائے گا تاکہ شہری ابتدائی دن سے ہی خریداری کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
میاں سپر اسٹور کے مالک میاں خلیل احمد کے مطابق افتتاح کے موقع پر صارفین کیلئے خصوصی انعامات کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں 50 یورو کی خریداری پر ہر صارف کو لازمی انعام دیا جائے گا۔ انعامات میں چھوٹے اور بڑے دونوں طرح کے تحائف شامل ہیں، جو خریداروں کیلئے مزید کشش کا باعث ہوں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹور میں معیاری اشیائے خوردونوش اور کھانے پینے کی مختلف مصنوعات انتہائی مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گی، جس سے ویانا میں مقیم پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
میاں خلیل احمد کا کہنا تھا کہ یہ سپر اسٹور نہ صرف عوامی سہولت کیلئے اہم قدم ہے بلکہ آسٹریا میں پاکستانی مصنوعات کے تعارف اور فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر تمام پاکستانی کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جبکہ مہمانوں کیلئے خصوصی ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں