گُچی خاندان کی دولت، قتل اور خفیہ معاہدے کی حیران کن کہانی سامنے آگئی

Author

اٹلی کے مشہور فیشن ہاؤس Gucci کے مرحوم سربراہ Maurizio Gucci کے قتل کے کئی برس بعد ایک نیا قانونی اور مالیاتی تنازعہ دوبارہ خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ یورپی عدالت برائے انسانی حقوق (ECHR) میں جاری مقدمے کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ مقتول کی بیٹیوں Alessandra اور Allegra Gucci نے اپنی والدہ Patrizia Reggiani کے ساتھ تقریباً 39 لاکھ یورو کے خفیہ معاہدے پر اتفاق کیا۔
رپورٹس کے مطابق Patrizia Reggiani، جنہیں ماضی میں Maurizio Gucci کے قتل کی منصوبہ ساز قرار دے کر سزا دی گئی تھی، نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ طلاق کے وقت ہونے والے مالی معاہدے کے تحت سالانہ وظیفے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ قانونی جنگ کئی برس جاری رہی اور آخرکار بیٹیوں نے معاملہ ختم کرنے کیلئے
ایک بڑی رقم ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
Maurizio Gucci
کو 1995 میں میلان میں قتل کیا گیا تھا جبکہ تحقیقات کے بعد ان کی سابق اہلیہ Patrizia Reggiani کو اس قتل کی سازش کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ اس کیس نے دنیا بھر میں غیر معمولی شہرت حاصل کی اور بعد ازاں اسی کہانی پر ہالی ووڈ فلم “House of Gucci” بھی بنائی گئی۔
Allegra Gucci
نے اطالوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس پورے مقدمے میں “جس نے قتل کیا اُس نے فائدہ اٹھایا، اور جس نے باپ کھویا اُس نے قیمت ادا کی۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں