لاہور (فدا محمد فدا )
وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے لاہور جلسہ میں مکمل خطاب نہ کرنے کے باعث کل مکمل بیانیہ دینے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم فارم 47 کو نہیں مناتے اور نہ ان کی آئینی ترامیم ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاہور جلسے میں شرکت کے بعد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ نے گاڑی میں سوار ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں جاری کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے اور زنداں دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگوں نے جلسے میں شرکت کی آج بھی عوام نے فسطائیت کا مقابلہ کیا، میں اپنی تقریر جاری کرنا چاہتا تھا لیکن سگنل کا مسئلہ ہے اس لیے وہ کل اتوار کو اپنا مکمل بیانیہ جاری کریں گے۔