لاہور باغبانپورہ میں گھریلو جھگڑا، خاتون نے تیزاب پی لیا، بچے کو بھی پلا دیا

Author

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گھریلو ناچاقی کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا اور اپنے ڈھائی سالہ بچے کو بھی پلا دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون لائبہ اور اس کے بیٹے موسیٰ کو فوری طور پر شالیمار اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں کا علاج جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ اسپتال انتظامیہ دونوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں