بلونیا (محمد الیاس قادری )
تیسری منزل کی کھڑکی سے گر کر جاں بحق فتیحہ نور کی نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر، ہر آنکھ اشکبار
اٹلی کے معروف شہر بولونیا کے San Donato زون میں رہاٸش پذیر بنگلہ دیش کے باشندے فیصل کی 4 سالہ کمسن بیٹی فتیحہ نور تیسری منزل پر واقع گھر کی گھڑکی سے گر کر جاں بحق ہو گٸی۔ جس کو نماز جنازہ کے بعد اشکبار أنکھوں کیساتھ Borgo Panigale کے قبرستان میں مسلمانوں کیلٸے مختص احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں یہاں مقیم بنگالی دیشی باشندوں سمیت فرزندان اسلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تدفین کے وقت مقامی حکام بھی موجود تھے۔