لاہور (قدیر خان )
لاہور : ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی زیر صدارت 12 ربیع الاول جشن عید میلادالنبیﷺ لاہور کے مرکزی جلوس کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں متعلقہ ایس ایچ اوز، منتظمین جلوس سمیت تاجر کمیونٹی اور امن کمیٹی کے ممبران شامل تھے۔
میٹنگ میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کے سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجامن پولیس کے مطابق شرکا میٹنگ نے اپنے خیلات کا اظہار کرتے سیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ جشن عید میلادالنبی کے پر مسرت موقع پر مرکزی جلوس کے انتظامات کو یقینی اور فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس پر تین درجاتی حصار سے چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی جازت دی جائے گی۔ سیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کریں گے۔ ایس پی سٹی نے تاکید کی کہ منتظمین جلوس حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ دوران چیکنگ سیکورٹی پر مامور اہلکار و افسران کے ساتھ تعاون کریں۔ شرکاء میٹنگ کی طرف سے سیکورٹی معاملات میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔