معاشی استحکام سے پراپرٹی سیکٹر مزید ترقی کرے گا، رانا تنویر حسین

Author

وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ پروڈکشن رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری کے ساتھ پراپرٹی کے کاروبار اور جائیداد کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ وہ الرحمٰن گارڈن فیز ٹو میں میاں حامد علی کھنڈا کے نئے پراپرٹی آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق میاں حامد علی کھنڈا نے اپنے نئے پراپرٹی آفس کا افتتاح وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے کروایا۔ اس موقع پر ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول شاہ، سی او الرحمٰن گارڈن میاں مشتاق احمد، تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) فیروزوالہ محمود اختر گورائیہ، چیف ایگزیکٹو میاں حامد علی کھنڈا، میاں اقرار حسین کھنڈا، اللہ رکھا کھنڈا، ڈاکٹر وقاص اور میاں مشتاق احمد گھچہ سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کی قیادت وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ان شاء اللہ پاکستان کی معیشت دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کا شعبہ پاکستان میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور حکومت اس شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جس سے پراپرٹی سیکٹر کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
اس موقع پر مقررین نے میاں حامد علی کھنڈا کو نئے آفس کے افتتاح پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء کی تواضع بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں