نیویارک (ویب ڈیسک )
امریکا میں جھگڑے کے بعد پولیس افسر نے جج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ لیچر کاؤنٹی کے شیرف مکی اسٹائنز اور جج کیوین مولنز کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔
امریکی میڈیا کے مطابقامریکا کی جنوبی ریاست کینٹکی میں جمعرات کو کاؤنٹی شیرف کو 54 سالہ ڈسٹرکٹ جج کیوین مولنز کو انکے عدالتی دفتر میں گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق اب تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔